بھٹکل:4؍ مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں فاریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل جوں کے توں جاری ہیں، اس سلسلے میں حل ڈھونڈنے کے لئے بدھ کو ضلع ارینیا بھومی حقو ہوراٹ سمیتی کے صدر اے ارویندر نائک کی قیادت میں شہر کے پرائیویٹ ہوٹل میں میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں اتی کرم داروں پر ظلم ، فوریسٹ زمین منظوری قانون، ارینیا کمری حق کے متعلق قانونی سطح پر غورو خوض کیاگیا ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے سمیتی کے صدر رویندر نائک نے بتایا کہ اتی کرم زمینات کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضیاں شنوائی کے مرحلے میں ہیں، مرکزی اور ریاستی حکومتیں اتی کرم زمینات کی منظوری کے متعلق ابھی تک کوئی واضح موقف نہ اپناتے ہوئے وقت گزاری کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ کم ازکم اب تو سہی اتی کرم داروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تصدیق ناموں کے ذریعے اپنے موقف کا اعلان کریں۔ پانڈونائک، رضوان، دیوراج گونڈ، چندرو نائک، عبدالقیوم ، رامانائک وغیرہ موجود تھے۔
